EN हिंदी
راہرو چپ ہیں راہبر خاموش | شیح شیری
rah-rau chup hain rahbar KHamosh

غزل

راہرو چپ ہیں راہبر خاموش

واحد پریمی

;

راہرو چپ ہیں راہبر خاموش
کیسے گزرے گا یہ سفر خاموش

کوئی ہنگامۂ حیات نہیں
رات خاموش ہے سحر خاموش

زندگی کو کہاں تلاش کریں
کوچہ کوچہ نگر نگر خاموش

بزم میں وہ خموش کیا ہوں گے
ہو سکے جو نہ دار پر خاموش