EN हिंदी
قدم قدم پہ ہمیں رنگ و بو کا دھوکا ہے | شیح شیری
qadam qadam pe hamein rang-o-bu ka dhoka hai

غزل

قدم قدم پہ ہمیں رنگ و بو کا دھوکا ہے

امرت لال عشرت

;

قدم قدم پہ ہمیں رنگ و بو کا دھوکا ہے
خزاں نصیب رفیقو یہ دور کیسا ہے

جو تو کہے اسے چھو کر ذرا یقیں کر لوں
تری جبیں پہ مجھے چاندنی کا دھوکا ہے

مری نگاہ نے بخشی ہے حسن کو رونق
نسیم صبح سے پھولوں کا رنگ بکھرا ہے

بنائے شعر ہے میرا مشاہدہ عشرتؔ
مرے کلام میں ہر دل کا درد ہوتا ہے