پر ہول جنگلوں کی صدا میرے ساتھ ہے
میں جس طرف بھی جاؤں ہوا میرے ساتھ ہے
دنیا میں آج مجھ کو بلاؤں کا ڈر نہیں
ہر لمحہ میری ماں کی دعا میرے ساتھ ہے
دشوار راستوں میں حفاظت کرے گا وہ
میں مطمئن ہوں میرا خدا میرے ساتھ ہے
برسے گی آج دل کی زمیں پر یہ ٹوٹ کر
گویا زمانؔ غم کی گھٹا میرے ساتھ ہے
غزل
پر ہول جنگلوں کی صدا میرے ساتھ ہے
زمان کنجاہی