EN हिंदी
پھول کی رنگت میں نے دیکھی درد کی رنگت دیکھے کون | شیح شیری
phul ki rangat maine dekhi dard ki rangat dekhe kaun

غزل

پھول کی رنگت میں نے دیکھی درد کی رنگت دیکھے کون

احمد ظفر

;

پھول کی رنگت میں نے دیکھی درد کی رنگت دیکھے کون
پیار کا گیت سنا ہے سب نے دھن تھی کیسی سوچے کون

دھوپ نے تن من پھونک دیا تو سائے میں آ بیٹھا تھا
شاخ شاخ میں آگ چھپی ہے پیڑ کے نیچے بیٹھے کون

اپنے درد کو گرد سمجھ کر منزل منزل چھوڑ دیا
آئینے پر دھول جمی ہے آئینے میں دیکھے کون

انگ انگ سے رنگ رنگ کے پھول برستے دیکھے کون
رنگ رنگ سے شعلے برسے کیسے برسے سوچے کون

فن ترتیب کا زیور لے کر گلشن گلشن ابھرا ہے
بے ترتیبی حسن ہے جس کا اس فن کار سے الجھے کون

میرے کوٹ کا میلا کالر اور نمایاں ہوتا ہے
پاگل سج دھج رکھنے والے تیرے سامنے بیٹھے کون