EN हिंदी
پھر اس طرف وہ پری رو جھمکتا آتا ہے | شیح شیری
phir is taraf wo pari-ru jhamakta aata hai

غزل

پھر اس طرف وہ پری رو جھمکتا آتا ہے

نظیر اکبرآبادی

;

پھر اس طرف وہ پری رو جھمکتا آتا ہے
برنگ مہر عجب کچھ چمکتا آتا ہے

ادھر ادھر جو نظر ہے تو اس لیے یارو
جو ڈھب سے تاکتے ہیں ان کو تکتا آتا ہے

کوئی جو راہ میں کہتا ہے دل کی بے تابی
تو اس سے کہتا ہے کیا تو یہ بکتا آتا ہے

ملاپ کرنا ہے جس سے تو اس کی جانب واہ
قدم اٹھاتا ہے جلد اور ہمکتا آتا ہے

ہمارے دل کی جو آتش ہے دینے پھر بھڑکا
جبھی نظیرؔ وہ پلکیں جھپکتا آتا ہے