EN हिंदी
پنجوں کے بل کھڑے ہوئے شب کی چٹان پر | شیح شیری
panjon ke bal khaDe hue shab ki chaTan par

غزل

پنجوں کے بل کھڑے ہوئے شب کی چٹان پر

آفتاب اقبال شمیم

;

پنجوں کے بل کھڑے ہوئے شب کی چٹان پر
ناخن سے اک خراش لگا آسمان پر

برسوں درون سینہ سلگنا ہے پھر ہمیں
لگتا ہے قفل‌ حبس ہوا کے مکان پر

اک دہاڑ ہے کہ چاروں طرف سے سنائی دے
گرداب چشم بن گئیں آنکھیں مچان پر

موجود بھی کہیں نہ کہیں التوا میں ہے
جو ہے نشان پر وہ نہیں ہے نشان پر

اس میں کمال اس کی خبر سازیوں کا ہے
کھاتا ہوں میں فریب جو سچ کے گمان پر

سرکش کو نصف عمر کا ہو لینے دیجئے
بک جائے گا کسی نہ کسی کی دکان پر