پہلے تھا محبت کا گماں سو وہ یقیں ہے
بے تابئ دل ہائے یہ بے وجہ نہیں ہے
اے وائے ترے رخ پہ اسی وقت نظر کی
جب دیکھ لیا تیری نظر اور کہیں ہے
جب تک تھے تری بزم میں دیکھا کئے تجھ کو
اور اب جو نظر ہے نظر باز پسیں ہے
اکثر نظر آتا ہے تری بزم میں حامدؔ
دنیا یہ سمجھتی ہے کہ وہ گوشہ نشیں ہے
غزل
پہلے تھا محبت کا گماں سو وہ یقیں ہے
سید حامد

