EN हिंदी
پائیں جو روشنی تری جلوہ‌ گری سے ہم | شیح شیری
paen jo raushni teri jalwa-gari se hum

غزل

پائیں جو روشنی تری جلوہ‌ گری سے ہم

نور محمد نور

;

پائیں جو روشنی تری جلوہ‌ گری سے ہم
ہو لیں قریب اور بھی کچھ بے خودی سے ہم

کر لے قبول حسن کے صدقہ میں جان و دل
فریاد کر رہے ہیں تری دلبری سے ہم

ایسا نصیب میرا کہاں میرے ہم زباں
کچھ دیر بات کرتے جو ہنس کر کسی سے ہم

اے حسن مجھ کو حسن کے صدقہ کی بھیک دے
پھیلائے ہاتھ بیٹھے ہیں کس عاجزی سے ہم

ٹھکراؤ لاکھ مجھ کو تمہیں اختیار ہے
پھر بھی نہ باز آئیں گے اس بندگی سے ہم