EN हिंदी
عہدے سے تیرے ہم کو بر آیا نہ جائے گا | شیح شیری
ohde se tere hum ko bar aaya na jaega

غزل

عہدے سے تیرے ہم کو بر آیا نہ جائے گا

قائم چاندپوری

;

عہدے سے تیرے ہم کو بر آیا نہ جائے گا
یہ ناز ہے تو ہم سے اٹھایا نہ جائے گا

ٹوٹا جو کعبہ کون سی یہ جائے غم ہے شیخ
کچھ قصر دل نہیں کہ بنایا نہ جائے گا

آتش تو دی تھی خانۂ دل کے تئیں میں آپ
پر کیا خبر تھی یہ کہ بجھایا نہ جائے گا

ہوتے ترے محال ہے ہم درمیاں نہ ہوں
جب تک وجود شخص ہے سایا نہ جائے گا

مجرم ہوں وہ کہ ایک فقط روز باز پرس
نامہ مرے عمل کا دکھایا نہ جائے گا

ہے خواجہ آج نام کے پیچھے یہ سب خراب
غافل کہ کل نشان بھی پایا نہ جائے گا

قائمؔ خدا بھی ہونے کو جو جانتے ہیں ننگ
بندہ تو ان کے پاس کہایا نہ جائے گا