EN हिंदी
نکلے لوگ سفر پر شب کے جنگل میں | شیح شیری
nikle log safar par shab ke jangal mein

غزل

نکلے لوگ سفر پر شب کے جنگل میں

طارق پیرزادہ

;

نکلے لوگ سفر پر شب کے جنگل میں
روشنی بھر دے کرنوں والے پل پل میں

او بادل کب پیاس بجھانے آئے گا
وقت گزرتا جائے تیری کل کل میں

چیخیں ایسی پھوٹ رہی ہیں بستی سے
جیسے کوئی ڈوب رہا ہو دلدل میں

کون سکوں دے بھیگی رت کے پنچھی کو
انگاروں کا ڈھیر لگا ہے جل تھل میں

خاموشی سے چھپ چھپ طارقؔ پیار کرو
جینا ہو جب طوفانوں کی ہلچل میں