EN हिंदी
نقش جب بھی ترا ابھارا ہے | شیح شیری
naqsh jab bhi tera ubhaara hai

غزل

نقش جب بھی ترا ابھارا ہے

اویس الحسن خان

;

نقش جب بھی ترا ابھارا ہے
خواب نے خواب کو سنوارا ہے

تیری چاہت تری وفاؤں کا
قرض ہم نے کہاں اتارا ہے

میرے جیون کا آسماں ہے تو
میری قسمت کا تو ستارا ہے

میری ناؤ کی تو ہی منزل ہے
میرے دریا کا تو کنارا ہے

چل پڑیں گے اویسؔ جی ہم بھی
بادباں کا اگر اشارہ ہے