EN हिंदी
نئی نئی آنکھیں ہوں تو ہر منظر اچھا لگتا ہے | شیح شیری
nai nai aankhen hon to har manzar achchha lagta hai

غزل

نئی نئی آنکھیں ہوں تو ہر منظر اچھا لگتا ہے

ندا فاضلی

;

نئی نئی آنکھیں ہوں تو ہر منظر اچھا لگتا ہے
کچھ دن شہر میں گھومے لیکن اب گھر اچھا لگتا ہے

ملنے جلنے والوں میں تو سب ہی اپنے جیسے ہیں
جس سے اب تک ملے نہیں وہ اکثر اچھا لگتا ہے

میرے آنگن میں آئے یا تیرے سر پر چوٹ لگے
سناٹوں میں بولنے والا پتھر اچھا لگتا ہے

چاہت ہو یا پوجا سب کے اپنے اپنے سانچے ہیں
جو موت میں ڈھل جائے وہ پیکر اچھا لگتا ہے

ہم نے بھی سو کر دیکھا ہے نئے پرانے شہروں میں
جیسا بھی ہے اپنے گھر کا بستر اچھا لگتا ہے