نہیں رکتا تو جا خدا حافظ
اے دل مبتلا خدا حافظ
آئی ہوگی تو موت آئے گی
تم تو جاؤ مرا خدا حافظ
ہم چلے رہن آرزو ہو کر
دل بے مدعا خدا حافظ
ایک کافر کی ہے نظر دل پر
میرے ایمان کا خدا حافظ
بس خدا یاد آ گیا ناطقؔ
جب وہ کہہ کر چلا خدا حافظ
غزل
نہیں رکتا تو جا خدا حافظ
ناطق گلاوٹھی