EN हिंदी
مسافر کو سفر کا مسئلہ ہے | شیح شیری
musafir ko safar ka masala hai

غزل

مسافر کو سفر کا مسئلہ ہے

مژدم خان

;

مسافر کو سفر کا مسئلہ ہے
اگر تو ہے مگر کا مسئلہ ہے

صحافی کو ترے کچے مکاں سے
ہے لینا کیا خبر کا مسئلہ ہے

میں صاحب مارنے آیا ہوں تم کو
یہ میرے اپنے سر کا مسئلہ ہے

گھڑی پر وقت دیکھو کیا ہوا ہے
مجھے جانا ہے گھر کا مسئلہ ہے

یہ ہفتے یا مہینے کا نہیں ہے
محبت عمر بھر کا مسئلہ ہے

نہیں کہ تم نہیں ہو خوبصورت
مجھے تھوڑا سطر کا مسئلہ ہے

گٹر کیسے کھلا اور کیوں کھلا ہے
بھلا یہ بھی گٹر کا مسئلہ ہے

ہماری مفلسی بھی عشقیہ ہے
کہ آلو ہے مٹر کا مسئلہ ہے