مجھے اندھیرے میں بے شک بٹھا دیا ہوتا
مگر چراغ کی صورت جلا دیا ہوتا
نہ روشنی کوئی آتی مرے تعاقب میں
جو اپنے آپ کو میں نے بجھا دیا ہوتا
یہ درد جسم کے یارب بہت شدید لگے
مجھے صلیب پہ دو پل سلا دیا ہوتا
یہ شکر ہے کہ مرے پاس تیرا غم تو رہا
وگرنہ زندگی نے تو رلا دیا ہوتا
غزل
مجھے اندھیرے میں بے شک بٹھا دیا ہوتا
گلزار