مجھ سے میری حیات روٹھ گئی
تم نہیں کائنات روٹھ گئی
وہ بڑی مشکلوں سے آئی تھی
تم نہ آئے تو رات روٹھ گئی
موت کو موت آ گئی شاید
یا ہماری نجات روٹھ گئی
زندگی غم کا ساتھ دے نہ سکی
دفعتاً بے ثبات روٹھ گئی
سوزؔ عشرت میں ساتھ تھی دنیا
پر دم مشکلات روٹھ گئی
غزل
مجھ سے میری حیات روٹھ گئی
عبد الملک سوز