EN हिंदी
مفت میں توڑ کے رکھ دی مری توبہ تو نے | شیح شیری
muft mein toD ke rakh di meri tauba tu ne

غزل

مفت میں توڑ کے رکھ دی مری توبہ تو نے

جلیلؔ مانک پوری

;

مفت میں توڑ کے رکھ دی مری توبہ تو نے
کام پتھر کا کیا شیشۂ صہبا تو نے

میں نے کی جامہ دری اور انہیں شکوہ ہے
کر دیا چاک مرے حسن کا پردا تو نے

کس قدر ہوش ربا ہے نگہ مست تری
اس کو دیکھا نہ سنبھلتے جسے دیکھا تو نے

تو نگاہوں میں تصور میں جگر میں دل میں
فائدہ کیا جو کیا آنکھ سے پردا تو نے

ہم نہ کہتے تھے نہیں طاقت دیدار جلیلؔ
کیا ہوا جلوہ گہہ ناز میں دیکھا تو نے