EN हिंदी
محبت میں یہی جھگڑا کرو گے | شیح شیری
mohabbat mein yahi jhagDa karoge

غزل

محبت میں یہی جھگڑا کرو گے

دیپک شرما دیپ

;

محبت میں یہی جھگڑا کرو گے
کرو اس کے علاوہ کیا کرو گے

ادھر ہم بھی کلائی کاٹ لیں گے
ادھر تم بھی بہت رویا کرو گے

منانے کے لیے کالر پکڑ کے
کہو گے جان اب ایسا کرو گے

نہ لمحہ ایک ہی بیتا بھی ہوگا
دوبارہ پھر وہی قصہ کرو گے

چلو چھوڑو جہاں ہو ٹھیک رہنا
انا تو ہے انا کا کیا کرو گے