محبت غزل ہے عبادت غزل ہے
غزل معرفت ہے شریعت غزل ہے
غنا زیرکی اور لطافت غزل ہے
قسم لے لو کثرت میں وحدت غزل ہے
تخیل تصور تشابہ توازن
اس اربع کی یکجائی صورت غزل
ہر اک بند ہر مثنوی طول قامت
غزل عرض و جوہر ہے قیمت غزل ہے
خودی کو لئے بے خودی کو سنبھالے
اطاعت غزل ہے بغاوت غزل ہے
غزل گردش و محور و دائرہ ہے
غزل فرد واحد ہے ملت غزل ہے
بہم طنز و توصیف و شکر و شکایت
فصاحت غزل ہے بلاغت غزل ہے
حریفوں سے یہ قول دیوانہؔ کہہ دو
غزل ہے جو حسرت تو حسرت غزل ہے

غزل
محبت غزل ہے عبادت غزل ہے
موہن سنگھ اوبے رائے دیوانہ