EN हिंदी
میری چاہت پہ نہ الزام لگاؤ لوگو (ردیف .. ن) | شیح شیری
meri chahat pe na ilzam lagao logo

غزل

میری چاہت پہ نہ الزام لگاؤ لوگو (ردیف .. ن)

شاہین غازی پوری

;

میری چاہت پہ نہ الزام لگاؤ لوگو
کچھ سمجھ کر ہی اٹھاتا ہے کوئی بار گراں

پہلے ذرات زمیں بوس کا ہم راز تو بن
پھر سمجھنا بہت آساں ہے ستاروں کی زباں

راز دار‌ گل و نسریں تو ہزاروں تھے مگر
کوئی سمجھا ہی نہیں برگ پریشاں کی زباں

پھینکتی ہے ترے شاہینؔ پہ دنیا پتھر
ناگہاں چور نہ ہو جائے یہ شیشے کا مکاں