میرے دل میں اتر گیا سورج
تیرگی میں نکھر گیا سورج
درس دے کر ہمیں اجالے کا
خود اندھیرے کے گھر گیا سورج
ہم سے وعدہ تھا اک سویرے کا
ہائے کیسا مکر گیا سورج
چاندنی عکس چاند آئینہ
آئینے میں سنور گیا سورج
ڈوبتے وقت زرد تھا اتنا
لوگ سمجھے کہ مر گیا سورج
غزل
میرے دل میں اتر گیا سورج
جاوید اختر

