EN हिंदी
موسم گل بہار کے دن تھے | شیح شیری
mausam-e-gul bahaar ke din the

غزل

موسم گل بہار کے دن تھے

طاہر عظیم

;

موسم گل بہار کے دن تھے
جو ترے میرے پیار کے دن تھے

جو ترے انتظار میں گزرے
بس وہی انتظار کے دن تھے

جو بہت بے قرار رکھتے تھے
ہاں وہی تو قرار کے دن تھے

جن دنوں دل پہ اختیار نہ تھا
کیا وہی اختیار کے دن تھے

تھے مقید تری محبت میں
زندگی سے فرار کے دن تھے