EN हिंदी
میں سنتا رہتا ہوں نغمے کمال کے اندر | شیح شیری
main sunta rahta hun naghme kamal ke andar

غزل

میں سنتا رہتا ہوں نغمے کمال کے اندر

اقتدار جاوید

;

میں سنتا رہتا ہوں نغمے کمال کے اندر
کئی صدائیں پرندوں میں ڈال کے اندر

جو واہمے مرا اندر اجاڑ سکتے ہیں
میں رکھ رہا ہوں انہیں بھی سنبھال کے اندر

تمام مسئلے نوعیت سوال کے ہیں
جواب ہوتے ہیں سارے سوال کے اندر

جگہ جگہ پہ کوئی تو ہزارہا نشتر
اتارتا ہے رگ احتمال کے اندر

طرح طرح کے گلاب آتشیں سلاخ کے ساتھ
نکال لاتا ہوں سوراخ ڈال کے اندر

یہ سلسلہ ذرا موقوف ہو تو دیکھوں گا
خیال اور ہیں کتنے خیال کے اندر

تڑپتے رہتے ہیں دل کے نواح میں جاویدؔ
بہت سے اژدہے جیبھیں نکال کے اندر