EN हिंदी
میں لفظوں کے اثر کا معجزہ ہوں | شیح شیری
main lafzon ke asar ka moajiza hun

غزل

میں لفظوں کے اثر کا معجزہ ہوں

محسنؔ بھوپالی

;

میں لفظوں کے اثر کا معجزہ ہوں
مجھے دیکھو مجسم اک دعا ہوں

میں چھوٹوں میں بہت چھوٹا ہوں لیکن
بڑوں کے درمیاں سب سے بڑا ہوں

تلاش رزق میں نکلا تھا گھر سے
اب اپنے آپ کو میں ڈھونڈھتا ہوں

عطا کر حوصلے کو استقامت
مرے معبود تنہا رہ گیا ہوں

مرے الفاظ ہیں آواز محسنؔ
میں نغمہ ہوں اگرچہ بے صدا ہوں