EN हिंदी
میں دسترس سے تمہاری نکل بھی سکتا ہوں | شیح شیری
main dastaras se tumhaari nikal bhi sakta hun

غزل

میں دسترس سے تمہاری نکل بھی سکتا ہوں

عزیز نبیل

;

میں دسترس سے تمہاری نکل بھی سکتا ہوں
یہ سوچ لو کہ میں رستہ بدل بھی سکتا ہوں

تمہارے بعد یہ جانا کہ میں جو پتھر تھا
تمہارے بعد کسی دم پگھل بھی سکتا ہوں

قلم ہے ہاتھ میں کردار بھی مرے بس میں
اگر میں چاہوں کہانی بدل بھی سکتا ہوں

مری سرشت میں ویسے تو خشک دریا ہے
اگر پکار لے صحرا ابل بھی سکتا ہوں

اسے کہو کہ گریزاں نہ یوں رہے مجھ سے
میں احتیاط کی بارش میں جل بھی سکتا ہوں