EN हिंदी
مانگے بغیر مجھ کو اپنی کتاب دینا | شیح شیری
mange baghair mujhko apni kitab dena

غزل

مانگے بغیر مجھ کو اپنی کتاب دینا

کیول کرشن رشیؔ

;

مانگے بغیر مجھ کو اپنی کتاب دینا
اس میں چھپا کے میرے خط کا جواب دینا

دیکھا اسے تو منہ سے بے ساختہ یہ نکلا
دینا جسے بھی یا رب ایسا شباب دینا

مجھ میں سما نہ جائے اس زندگی کی تلخی
ساقی شراب دینا ساقی شراب دینا

گزرے ہیں زندگی میں ایسے بھی دن رشیؔ پر
خود ہی سوال کرنا خود ہی جواب دینا