EN हिंदी
مان لو صاحبو کہا میرا | شیح شیری
man lo sahibo kaha mera

غزل

مان لو صاحبو کہا میرا

بابر رحمان شاہ

;

مان لو صاحبو کہا میرا
کیوں کہ عبرت ہے نقش پا میرا

ہے تمنا میں غارت و رسوا
شعر میرا، کتابچہ میرا

اے پری زاد تیرے جانے پر
ہو گیا خود سے رابطہ میرا

جنگلوں سے مجھے یہ نسبت ہے
ان میں رہتا تھا آشنا میرا

عام سا آدمی ہوں میں صاحب
شعر ہوتا ہے عام سا میرا