EN हिंदी
لمحہ لمحہ شمار کرتا ہوں | شیح شیری
lamha lamha shumar karta hun

غزل

لمحہ لمحہ شمار کرتا ہوں

رفعت سلطان

;

لمحہ لمحہ شمار کرتا ہوں
آپ کا انتظار کرتا ہوں

خار زار حیات میں رہ کر
میں بہاروں سے پیار کرتا ہوں

زرد چہروں اداس آنکھوں پر
اپنی خوشیاں نثار کرتا ہوں

مجھ سا نادان کوئی کیا ہوگا
آپ پر اعتبار کرتا ہوں

دیکھ کر نور نور چہروں کو
مدحت کردگار کرتا ہوں

کوئی سمجھے نہ دل کی بات اگر
خامشی اختیار کرتا ہوں

میں محبت کے نام پر رفعتؔ
غم نصیبوں سے پیار کرتا ہوں