EN हिंदी
لڑکپن کی حسیں دل کش ڈگر کا | شیح شیری
laDakpan ki hasin dilkash Dagar ka

غزل

لڑکپن کی حسیں دل کش ڈگر کا

سدیش کمار مہر

;

لڑکپن کی حسیں دل کش ڈگر کا
ہمارا پیار تھا پہلی نظر کا

سبب وہ شام کا وہ ہی سحر کا
بھروسہ کیا کریں ایسی نظر کا

سوا میرے دکھے ہیں عیب سب کے
بڑا دھوکا رہا میری نظر کا

تری بس خوشبوئیں رکھ دیں ہوا پر
پتہ لکھا نہیں تیرے نگر کا