EN हिंदी
کیوں یہ حسرت تھی دل لگانے کی | شیح شیری
kyun ye hasrat thi dil lagane ki

غزل

کیوں یہ حسرت تھی دل لگانے کی

صدا انبالوی

;

کیوں یہ حسرت تھی دل لگانے کی
تھی نہ ہمت اگر نبھانے کی

مانگ کر ہم سے لے لیا ہوتا
کیا ضرورت تھی دل چرانے کی

کون آئے گا بھول کر رستہ
دل کو کیوں ضد ہے گھر سجانے کی

رنگ تم بھی بدلتے ہو پل پل
خوب تصویر ہو زمانے کی

کیا مزا ان سے روٹھنے کا سدا
جن کو فرصت نہیں منانے کی