EN हिंदी
کیا یہی ہے جس پہ ہم دیتے ہیں جاں (ردیف .. ے) | شیح شیری
kya yahi hai jis pe hum dete hain jaan

غزل

کیا یہی ہے جس پہ ہم دیتے ہیں جاں (ردیف .. ے)

اسماعیلؔ میرٹھی

;

کیا یہی ہے جس پہ ہم دیتے ہیں جاں
یا کوئی دنیائے فانی اور ہے

یوں تو ہر انسان گویا ہے مگر
شیوۂ شیوا بیانی اور ہے

چل رہی ہے جس سے جسمانی مشین
کوئی پوشیدہ کمانی اور ہے

دل نے پیدا کی کہاں سے یہ ترنگ
کوئی تحریک نہانی اور ہے

غیر سمجھا ہے کسے اے ہم نشیں
میرے دل میں بد گمانی اور ہے

تم نے کب دیکھا ہے بے رنگی کا رنگ
بے نشانی کی نشانی اور ہے