کیا چیز ہے یہ سعئ پیہم کیا جذبۂ کامل ہوتا ہے
اللہ کو اگر منظور نہ ہو ہر مقصد باطل ہوتا ہے
اک ٹیس سی پیہم پاتا ہوں کیا اس کو محبت کہتے ہیں
محسوس مجھے میٹھا میٹھا کچھ درد سا اے دل ہوتا ہے
تسکین کو دھوکا دیتے ہیں ناکام تمنا یہ کہہ کر
ہر گام پہ منزل ہوتی ہے ہر موج میں ساحل ہوتا ہے
یہ رنج و الم ہی میرے لئے اب زیست کا عنواں ہیں ہمدم
اس دنیا میں پہلے پہلے ہر کام ہی مشکل ہوتا ہے
تسکین سی کیوں مل جاتی ہے مضراب دست شوق مجھے
ہر تار گریباں کیا وحشت کے ساز کا حامل ہوتا ہے
غزل
کیا چیز ہے یہ سعئ پیہم کیا جذبۂ کامل ہوتا ہے
شکیب جلالی