کچھ سہمی شرمائی خوشبو
رات گئے گھر آئی خوشبو
آنکھ کے روشن دان سے اتری
دل میں ایک پرائی خوشبو
آزادی کا ہاتھ پکڑ کر
بازاروں میں آئی خوشبو
تیز بہت بازار تھا اب کے
میرے ہاتھ نہ آئی خوشبو
تھک کر باسی ہو جانے سے
پہلے گھر لوٹ آئی خوشبو
رات کے سناٹوں میں بولے
خاموشی تنہائی خوشبو
غزل
کچھ سہمی شرمائی خوشبو
خواجہ ساجد