کچھ نہ کچھ مان سلامت ہے ابھی
ایک امکان سلامت ہے ابھی
کھینچ سکتا ہوں غم دل کا سرور
اتنا سامان سلامت ہے ابھی
اک مسلمان کا سر کاٹا گیا
اک مسلمان سلامت ہے ابھی
میری بیٹی مرے ورثے کی امیں
یہ قلم دان سلامت ہے ابھی
ان ہواؤں میں نمی ہے راحلؔ
کوئی انسان سلامت ہے ابھی

غزل
کچھ نہ کچھ مان سلامت ہے ابھی
راحل بخاری