EN हिंदी
کچھ فیصلہ تو ہو کہ کدھر جانا چاہئے | شیح شیری
kuchh faisla to ho ki kidhar jaana chahiye

غزل

کچھ فیصلہ تو ہو کہ کدھر جانا چاہئے

پروین شاکر

;

کچھ فیصلہ تو ہو کہ کدھر جانا چاہئے
پانی کو اب تو سر سے گزر جانا چاہئے

نشتر بدست شہر سے چارہ گری کی لو
اے زخم بے کسی تجھے بھر جانا چاہئے

ہر بار ایڑیوں پہ گرا ہے مرا لہو
مقتل میں اب یہ طرز دگر جانا چاہئے

کیا چل سکیں گے جن کا فقط مسئلہ یہ ہے
جانے سے پہلے رخت سفر جانا چاہئے

سارا جوار بھاٹا مرے دل میں ہے مگر
الزام یہ بھی چاند کے سر جانا چاہئے

جب بھی گئے عذاب در و بام تھا وہی
آخر کو کتنی دیر سے گھر جانا چاہئے

تہمت لگا کے ماں پہ جو دشمن سے داد لے
ایسے سخن فروش کو مر جانا چاہئے