کوئی ہجر ہے نہ وصال ہے
سبھی خواہشوں کا یہ جال ہے
مری آنکھ میں جو ٹھہر گیا
تری فرقتوں کا ملال ہے
مرا ہو کے بھی نہ وہ ہو سکا
یہ عجیب صورت حال ہے
تمہیں صرف اوروں کی فکر ہے
کہ میرا بھی کوئی خیال ہے
مرے حال کو نہ بے حال کر
مرا تجھ سے بس یہ سوال ہے

غزل
کوئی ہجر ہے نہ وصال ہے
ناہید ورک