EN हिंदी
کوئی آج وجہ جنوں چاہتا ہوں | شیح شیری
koi aaj wajh-e-junun chahta hun

غزل

کوئی آج وجہ جنوں چاہتا ہوں

عشرت انور

;

کوئی آج وجہ جنوں چاہتا ہوں
تمہیں بھول کر میں سکوں چاہتا ہوں

زمانہ کی حالت سے واقف ہوں پھر بھی
نہ جانے کہ میں تم کو کیوں چاہتا ہوں

تمہاری خوشی پر تمہیں چھوڑ کر اب
تمہاری خوشی میں سکوں چاہتا ہوں

خفا تم سے ہو کر خفا تم کو کر کے
مذاق ہنر کچھ فزوں چاہتا ہوں

ورائے محبت بھی اک زندگی ہے
تمہیں پھر بھی میں کیا کہوں چاہتا ہوں

ستم کر کے لطف کرم پوچھتے ہیں
یہ طرز کرم اب فزوں چاہتا ہوں

بدلتی نہیں فطرت درد انورؔ
سکوں بھی یہ طرز جنوں چاہتا ہوں