EN हिंदी
کس طرح چبھتے ہوئے خار سے خوشبو آئے | شیح شیری
kis tarah chubhte hue Khaar se KHushbu aae

غزل

کس طرح چبھتے ہوئے خار سے خوشبو آئے

مینا نقوی

;

کس طرح چبھتے ہوئے خار سے خوشبو آئے
پھول ہوں لفظ تو اظہار سے خوشبو آئے

ننھے غنچوں سے کھلا رہتا ہے آنگن دل کا
یوں مہکتی ہوں کہ گھر بار سے خوشبو آئے

گردش وقت کی تاریکی سے ڈرنا کیسا
ساتھ ہو وہ تو شب تار سے خوشبو آئے

جذبۂ دل میں جو سچائی کی دھڑکن ابھرے
عشق لوبان بنے پیار سے خوشبو آئے

بس وہی لوگ محبت کے ہیں قابل میناؔ
جن کے اعمال سے کردار کی خوشبو آئے