EN हिंदी
خوابوں کا سیلاب نہیں دیکھا جاتا | شیح شیری
KHwabon ka sailab nahin dekha jata

غزل

خوابوں کا سیلاب نہیں دیکھا جاتا

امتیاز خان

;

خوابوں کا سیلاب نہیں دیکھا جاتا
نیند نگر غرقاب نہیں دیکھا جاتا

جانے والے میری آنکھیں بھی لے جا
ان کو یوں بیتاب نہیں دیکھا جاتا

اتنا کہہ کر ایک شناور ڈوب گیا
افسردہ گرداب نہیں دیکھا جاتا

جانے اس کا چہرہ کیسے دیکھیں گے
جس کا نور نقاب نہیں دیکھا جاتا

ہم نے سارہ گلشن جلتے دیکھا ہے
تم سے ایک گلاب نہیں دیکھا جاتا