EN हिंदी
خوش نما پل کی گرفتاری کریں | شیح شیری
KHushnuma pal ki giraftari karen

غزل

خوش نما پل کی گرفتاری کریں

سون روپا وشال

;

خوش نما پل کی گرفتاری کریں
آ کہ مل کر یہ سمجھ داری کریں

ایک چھتری میں بچیں ہم دھوپ سے
جو پہل دل میں ہے وہ ساری کریں

آپ ہم دونوں پریشاں ہو لیے
آئیے پھر سے وفاداری کریں

جو جگا دے خوب صورت خواب سے
ایسے سورج سے بھی کیا یاری کریں

لان میں سب فیشنیبل پلانٹس ہیں
ایک دو پھولوں کی بھی کیاری کریں