خلوص پیار وفا دوستی صلہ کیا ہے
ہٹاؤ ایسی حکایات میں دھرا کیا ہے
شریف لوگوں کی پگڑی اچھالتے پھرنا
ہمارے عہد کے بچوں کا مشغلہ کیا ہے
مجھے یہ بوجھ اٹھانے کی ہے ضرورت کیا
ہر آدمی مرے بارے میں سوچتا کیا ہے
سبھی نے بھیڑ میں اک دوسرے پہ وار کیا
کسی نے یہ نہیں پوچھا کہ واقعہ کیا ہے
نہ دل میں یاد نہ آنکھوں میں کوئی خواب سحر
بکھرتے جسم کے ملبے میں ڈھونڈھتا کیا ہے
غزل
خلوص پیار وفا دوستی صلہ کیا ہے
منیرالدین سحر سعیدی