EN हिंदी
خدا نے چاہا تو سب انتظام کر دیں گے | شیح شیری
KHuda ne chaha to sab intizam kar denge

غزل

خدا نے چاہا تو سب انتظام کر دیں گے

شجاع خاور

;

خدا نے چاہا تو سب انتظام کر دیں گے
غزل پہ آئے تو مطلع میں کام کر دیں گے

پڑے رہیں تو قلندر اٹھیں تو فتنہ ہیں
ہمیں جگایا تو نیندیں حرام کر دیں گے

تمہارے جیسے جئے اور کچھ نہیں کر پائے
ہمارے جیسے مرے بھی تو نام کر دیں گے

ہم آج بھی ہیں زمیں پر مگر یہی ڈر ہے
یہ تبصرے ہمیں عالی مقام کر دیں گے

تم ایک عمر سے تمہید لکھ رہے ہو شجاعؔ
ہم ایک لفظ میں قصہ تمام کر دیں گے