EN हिंदी
خود کو جب سے جان گئے ہم | شیح شیری
KHud ko jab se jaan gae hum

غزل

خود کو جب سے جان گئے ہم

رفعت شمیم

;

خود کو جب سے جان گئے ہم
دنیا کو پہچان گئے ہم

دشمن کو جب پاس سے دیکھا
دوست کو بھی پہچان گئے ہم

من میں کیسی آگ لگی یہ
تن کی چادر تان گئے ہم

اس کے دیار شوق سے اکثر
خود ہی تہی دامان گئے ہم