خامشی سے سوال میرا تھا
مجھ سے پہلے زوال میرا تھا
وقت کا دھیان آیا تھا اس کو
موسموں کا خیال میرا تھا
معنی در معنی اس کی تھی پرواز
لفظ در لفظ جال میرا تھا
گھر کے باہر تھی کار دفتر کی
گھر کے اندر کا حال میرا تھا
اے تصورؔ نہ یاد آیا کبھی
شعر جو حسب حال میرا تھا
غزل
خامشی سے سوال میرا تھا
ہربنس تصور