خاک و خلا کا حصار اور میں
حد نظر تک غبار اور میں
شام و سحر انتظار اور میں
سلسلۂ اعتبار اور میں
بکھرے ہوئے شاہکار اور میں
دور تک انتشار اور میں
دل میں اترتی ہوئی اس کی یاد
عالم بے اختیار اور میں
سر پہ گھنی دھوپ کا ہے سائبان
پاؤں تلے ریگ زار اور میں
غزل
خاک و خلا کا حصار اور میں
عزیز احمد خاں شفق