کھا جائے گا یہ جان کو آزار دیکھنا
پہروں کسی کو صورت دیوار دیکھنا
آہٹ سی ایک پانا در جاں کے آس پاس
سایہ سا اک فصیل کے اس پار دیکھنا
میرے لباس میں کبھی پھر کر گلی گلی
میری نظر سے شہر کا کردار دیکھنا
غزل
کھا جائے گا یہ جان کو آزار دیکھنا
پریم کمار نظر

