EN हिंदी
کون ہے یہ مطلع تخئیل پر مہتاب سا | شیح شیری
kaun hai ye matl-e-taKHill par mahtab sa

غزل

کون ہے یہ مطلع تخئیل پر مہتاب سا

عمیق حنفی

;

کون ہے یہ مطلع تخئیل پر مہتاب سا
میری رگ رگ میں بپا ہونے لگا سیلاب سا

آگ کی لپٹوں میں ہے لپٹا ہوا سارا بدن
ہڈیوں کی نلکیوں میں بھر گیا تیزاب سا

خواہشوں کی بجلیوں کی جلتی بجھتی روشنی
کھینچتی ہے منظروں میں نقشۂ اعصاب سا

کس بلندی پر اڑا جاتا ہوں بر دوش ہوا
آسماں بھی اب نظر آنے لگا پایاب سا

تیرتا ہے ذہن یوں جیسے فضا میں کچھ نہیں
اور دل سینے میں ہے اک ماہی بے آب سا