EN हिंदी
کربلا کا راستہ روشن ہوا | شیح شیری
karbala ka rasta raushan hua

غزل

کربلا کا راستہ روشن ہوا

ناز قادری

;

کربلا کا راستہ روشن ہوا
پھر لہو کا معرکہ روشن ہوا

کون تھا آخر وہ جس کی ذات سے
زندگی کا زاویہ روشن ہوا

جذبۂ ایثار و قربانی کے نام
خاک و خوں کا سلسلہ روشن ہوا

بارے تجھ پہ اے فرات بے کراں
تشنگی کا مرتبہ روشن ہوا

منہدم ہونے لگی دیوار جاں
جسم کا ظلمت کدہ روشن ہوا

قدغنیں جتنی لگائیں وقت نے
دل زدوں کا حوصلہ روشن ہوا

نازؔ کا آہنگ تازہ دیکھنا
فکر و فن کا دائرہ روشن ہوا