کماں سے تیر چلا اور صبا نے چپکے سے
ہلا کہ ہاتھ پرندے کو ہوشیار کیا
ہمیں نے صحن چمن میں اڑائی خاک وفا
ہمیں نے دشت میں پھولوں کا کاروبار کیا
ہم انتظام بہاراں میں غرق تھے اس دم
جب اس نے حیلہ اسباب انتشار کیا

غزل
کماں سے تیر چلا اور صبا نے چپکے سے (ردیف .. ا)
نیلوفر افضل