EN हिंदी
کہنا ہو جو بھی صاف کہو بے جھجک کہو (ردیف .. ی) | شیح شیری
kahna ho jo bhi saf kaho be-jhijak kaho

غزل

کہنا ہو جو بھی صاف کہو بے جھجک کہو (ردیف .. ی)

سحر محمود

;

کہنا ہو جو بھی صاف کہو بے جھجک کہو
اپنوں سے کوئی بات چھپاتا نہیں کوئی

شاید کسی عدو نے ترے کان بھر دیے
ورنہ نگاہ یوں تو چراتا نہیں کوئی

جس میں ذرا بھی کبر کا ہوتا ہے شائبہ
اس کو نگاہ میں کبھی لاتا نہیں کوئی

ان کو ضرور مجھ سے لگاوٹ ہے کچھ نہ کچھ
یوں حال دل کسی کو سناتا نہیں کوئی